دمام۔۔۔۔الاحساء میں 450دلہا اور دلہن نے اجتماعی شادی کا شاندار پروگرام کیا۔ الاحسا ء کے 6قصبوں الحلیلہ ، الشعبہ، البطالیہ ، الرمیلہ، السابطات اور الجبیل کے قصبوں کے شہریوں نے اجتماعی شادی کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس میں 95ہزا ر افراد شریک ہوئے ۔ اجتماعی شادی نے میلے کے شکل اختیار کرلی۔