پٹنہ۔۔۔۔۔بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے سیکیورٹی گارڈ ز نے صحافیوں کے ساتھ بدسلوکی کی۔صحافیوں نے نائب وزیر اعلیٰ سے اس وقت تیکھے سوالات کئے تھے جب وہ کابینہ اجلاس سے باہر آرہے تھے۔ جب حالات قابو سے باہر ہوگئے تو پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔ واضح رہے کہ سی بی آئی نے چند دن پہلے لالو پرساد، اہلیہ ربڑی دیوی، نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اور دیگر کے مکانات پر چھاپے مارے تھے۔صحافیوں نے اسی بارے میں ان سے سوالات کئے تھے۔ تیجسوی نے کہا کہ بہار میں حکمراں اتحاد مضبوط ہے جبکہ میرے خاندان والوں کے خلاف کرپشن کے الزامات سیاسی ساز ش کا نتیجہ ہے۔