نئی دہلی۔۔۔۔ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر ارجیت پاٹل نے کہا ہے کہ 8نومبر 2016کے بعد بندش زدہ 500اور 1000 کے جو نوٹ بینکوں میں جمع کرائے گئے تھے ان کی گنتی اب تک جاری ہے۔اسلئے ایسے کرنسی نوٹس کی تعداد کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتا سکتے۔انہوں نے خزانے کے بارے میں قائمہ کمیٹی کے اجلاس کو بتایا کہ ہم نے گنتی کا عمل تیز کرنے کیلئے مشینوں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کیاہے۔ پینل کے متعدد ارکان اور خصوصاً اپوزیشن نے گورنر کے اس جواب پر بداطمینانی ظاہر کی۔ کانگریس کے رکن ڈگ وجے سنگھ نے طنز کیا کہ کیا آپ مئی 2019تک ایسے کرنسی نوٹس کی گنتی مکمل کرلیںگے؟۔ واضح رہے کہ اس وقت تک مودی حکومت کو 5سال مکمل ہوجائں گے۔ اپوزیشن کے ایک اور رکن سماج وادی پارٹی کے نریش اگر وال یہ کہتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے کہ جب بینک کے گورنر صحیح جواب نہیں دیتے تو اجلاس میں بیٹھنے کا کیا فائدہ؟۔