اسلام آباد... اقتصادی راہداری کے خلاف نئی سازش شروع کر دی گئی۔ چین کی جانب سے خطے میں بالادستی سے خبردار کرنے کےلئے پارلیمینٹرینزاور اہم حکومتی عہدیداروں کو گمنام خطوط ارسال کر دئیے گئے۔پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شاہجہان مینگرو نے سینیٹ کی انفارمیشن کمیٹی میں ملنے والا خط پیش کیا۔صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے بتایاکہ کمیٹی کے تمام اراکین سمیت پارلیمنٹرینز کے دروازوں پر یہ خطوط پڑے ہوئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہندکی جانب سے اقتصادی راہداری کے خلاف ایک او ر سازش شروع کی گئی۔ ان خطوط میں یہ باور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ چین خطے پر اپنی بالادستی کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اس سازش کی تحقیقات ضروری ہے کہ تمام پارلیمینٹرینز کو یہ خطوط کس ذریعے سے بھجوائے گئے ۔ دریں اثناء قائم مقام اسپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ عباسی نے گمنام خط کی فوری تحقیقات کاحکم دےدیا۔