Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے پی کے کو برباد کردیا گیا،فضل الرحمان

اسلام آباد.... جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنوں کو ناکام بنا کرسی پیک کے لئے راستے بنائے ورنہ سب کچھ سبوتاژ ہو جاتا۔ ہند اور امریکہ مل کر سی پیک کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ سب گریٹ گیم کاحصہ ہے۔ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج سی پیک کی ضامن ہے لیکن وہ اسی وقت کام کرسکتی ہے جب ملک میں قومی یکجہتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کے پی کے کو برباد کردیا۔کوئی ادارہ محفوظ نہیں۔ اب تک2 چیف سیکریٹریز کا م کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ حکومت پر مرحلہ وار حملے کئے جائیں گے۔ پانامہ کیس کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہم ملک کے روشن مستقبل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

 

شیئر: