Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حلقہ این اے260 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ

  کوئٹہ ...قومی اسمبلی کے حلقہ این اے260کوئٹہ چاغی میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے ۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ کاعمل کسی وقفے کے بغیر ہفتے کی شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔407 پو لنگ اسٹیشن قائم ہیں۔ 320 پولنگ ا سٹیشن ا نتہا ئی حساس جبکہ 50 کو حسا س قرار دیاگیا ہے۔حلقے میں ووٹروں کی کل تعداد 4لاکھ 60 ہزار202 ہے۔ یہ نشست پختونخواملی عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم خان مندوخیل کی وفات سے خالی ہوئی تھی۔ پشتونخوا میپ کے جمال تر کئی، بی این پی مینگل کے میربہادرخان مینگل اور جے یو آئی ف کے میر عثمان بادینی میں کڑا مقابلہ متوقع ہے۔ 

 

شیئر: