Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عثمانیہ یونیورسٹی میں ہنر مندی کو فروغ دینے کیلئے کیرئیر سینٹر کا افتتاح

حیدرآباد (ابو حمید)مرکزی وزیر دتاتریہ نے عثمانیہ یونیورسٹی میں نیشنل کیرئیر سرویس کے تحت ماڈ ل کیرئیر سینٹر کا افتتاح کیا۔مرکز نے ملک بھر میں 350کروڑروپئے کے صرفہ سے ایمپلائمنٹ ایکسچینج کی جدید کاری کرتے ہوئے ماڈ ل کیرئیر سینٹرس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ان ماڈ ل کیرئیر سینٹرس کو نوجوانوں اورملازمت کے خواہش مندوں سے جوڑاجائے گا،ساتھ ہی شفاف اور موثرطریقہ سے ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کونسلنگ اور تربیت کے ذریعہ تمام ممکنہ ملازمت کے مواقع دیئے جائیں گے۔اس موقع پر دتاتریہ نے کہاکہ یہ تلنگانہ میں تیسرا ماڈ ل کیرئیرسینٹرہے۔پہلا حیدرآباد کے ملے پلی،دوسرا ضلع ورنگل میں قائم کیا گیا تھا اور اب یہ تیسرا ماڈ ل کیرئیر سینٹرہے۔انہوںنے کہاکہ ماڈ ل کیرئیرسینٹرس بیروزگار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن ،تربیت اور کونسلنگ کا ایک پلیٹ فارم ہے۔انہوںنے کہاکہ ملازمت کے خواہش مند3.88کروڑافراد اور 14لاکھ اداروںبشمول ریاستی ، مرکزی ،عوامی اور نجی تنظیموںنے ماڈ ل کیرئیر سینٹرکے پورٹل پر اپنااندراج تاحال کروایا ہے۔دتاتریہ نے کہاکہ مہارت کا فروغ ملازمت کے خواہش مندوں کیلئے ضروری ہے۔دیہی عوام کیلئے ملازمت کے مزید مواقع پیداکرنے کیلئے 2ماڈ ل کیرئیر سینٹرس کریم نگر اور کوتہ گوڑم میں قائم کئے جائیں گے۔

شیئر: