Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ میں ٹریفک حادثہ، 2 جاں بحق ،3 زخمی

الباحہ- - - - - المناک ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ۔ حادثہ الباحہ ، بلجرشی شاہراہ پر پیش آیا ۔ سبق نیوز کے مطابق ہلال الاحمر کے ترجمان عماد بن منسی الزھرانی نے کہا کہ کنٹرول روم میں اطلاع ملی تھی کہ الباحہ شاہراہ پر بلدیہ کا ٹرک دوسرے ٹرک سے ٹکرا گیا جس سے روڈ بلا ک ہو گیا ۔ تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ۔ ہلال الاحمر کی ٹیموں کے ذریعے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا جبکہ جاں بحق افراد کی نعشوں کو سرد خانے میں رکھوایا گیا۔

شیئر: