پٹنہ۔۔۔۔بہار میں سیاسی بحران گہرا ہوگیاہے اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادونے ہفتے کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کی۔ منتظمین نے تیجسوی کی نیم پلیٹ وزیر اعلیٰ کے برابر کی نشست پر لگائی گئی تھی لیکن بعد میں ہٹا دی گئی۔ادھر لالو یادو اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنی اپنی پارٹیوں کے اجلاس طلب کئے ہیں۔جس میں وہ موجود بحران اور صدارتی انتخاب کے بارے میں اپنی اپنی پارٹیوں کا لائحہ عمل طے کرینگے۔