Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ این آرآ ٓئیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس وعید ملن پارٹی

 رمضان کی کارکردگی کا جائزہ عبدالحمید نے پیش کیا ،یکم ا گسٹ سے مرد و خواتین اور طلباءکےلئے اردو کی کلاسس شروع کریں گے، صدر عبدالجبار

مدینہ منورہ(امین انصاری) تلنگانہ این آر آئیز ویلفیئر ایسوسی ایشن مدینہ منورہ کا ماہانہ اہم اجلاس و عید ملن پارٹی محمد عبد الحمید جنرل سیکریٹری کے مکان پر صدر ڈاکٹر محمد عبد الجبار خان محوی کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔اجلاس میں تمام شرکاءنے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی ۔ سیکریٹری نے فردا ً فردا ًشرکاءکا استقبال کیا اور اجلاس کے سامنے ماہ رمضان المبارک کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ مسجد نبوی میں ایسوسی ایشن نے افطار اور سحر کے دسترخوان کا احسن طریقے سے اہتمام کیا ۔ اس دستر خوان سے تلنگانہ اور آندھرا پردیش سے آئے ہوئے معتمرین، علماء، شعراءدرسگاہوں کے سربراہوں کے علاوہ بے شمار روزداروں نے استفادہ کیا۔
صدر ڈاکٹر محمد عبد الجبار خان محوی نے اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری انتھک کوششوں کے بعد مسجد نبوی شریف میں افطار کادستر لگانے کا جو موقع ملا ہم اس کےلئے اللہ تعالیٰ کے حضور شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی 4,3 دن میں ہی ہمارا دستر حرم مدنی شریف میں حیدرآبادی دکنی ڈشوں اور کھانوں کی وجہ سے منفرد مقام حاصل کرلیا تھا اور لوگ جوق درجوق شریک ہورہے تھے ۔انہوں نے اس موقع پر کار کنوں کی خدمات کو سراہا۔ اجلاس نے اردو کے فروغ اور اس کی بقاءکیلئے جدو جہد جاری رکھنے کا عزم کیا ۔صدر نے متفقہ فیصلے کے بعد اعلان کیا کہ ایسوسی ایشن اردو سے ناواقف مرد و خواتین اور طلباءکےلئے یکم ا گست سے اردو کی کلاسس شروع کرنے کا آغاز کرے گی جس میں اردو لکھائی اور پڑھائی کے علاوہ اردو میں تقریر و تحریر اورنظم خوانی کی مشق کروائی جائےگی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم عملی میدان میں نہیں اتریں گے اردو کی صحیح خدمت نہیں کرسکتے ۔اردو میں دینِ اسلام کا عظیم خزانہ موجود ہے ۔اجلاس میں اس بات پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ مسجد نبوی کے انتظامیہ سے اجازت حاصل کرکے روزانہ شام کا دسترخوان لگایا جائے۔ اس سلسلے میں صدر ڈاکٹر محمد عبد الجبار خان محوی کو ذمہ داری سونپی جائےگی کہ وہ ضروری کارروائی کریں ۔ 
اس ماہانہ اجلاس میں تمام ممبرز کی رائے سے محمد منور احمدکاجوائنٹ سےکرےٹری کی حیثیت سے انتخاب عمل میں آیا ۔ نو منتخب جوائنٹ سیکریٹری محمد منور احمد نے کہا کہ ہم اس سرزمین پر قیام پذیر ہیں جس کیلئے بڑے بڑے علماءاور محدثین نے دعائیں کی لہذا ہم اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہوئے اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کیلئے امت مسلمہ کی خدمت کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیں ۔اجلاس میں اراکین کے علاوہ مدینہ منورہ کے معروف این آر آئیزنے بھی شرکت کی اور اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمنائیں دیں۔
اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں عبد الباسط، محمد ساجد، فیضان احمد، سلیمان احمد، محمد احمد حبیب، عبدالواجد ، محمد فضل ، محمد مشتاق، محمد عثمان، سفیان، محمد فاروق، عبد الرحمان ، عبد الواجد، عبد الملک، محمد عبد البدیع خان، محمد منیر، ابراہیم، محمد منور احمد ، عمرالدین ، خازن عبد الباری ، عبد المقتدر، صلاح الدین، محمد مقیم ، شوکت علی احمد ، عبدالغفار اور دیگر معززین شہر موجود تھے ۔ 
 
 
 

شیئر: