Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل و گیس کے 101 نئے ذخائر دریافت

اسلام آباد... وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں تیل و گیس کے 101 نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ۔ پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں تیل و گیس کے3 نئے ذخائر دریافت کئے ۔ 52.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 765 بیرل یومیہ تیل حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ای ایل نے 24 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 765 بیرل تیل دریافت کیا ہے۔ ٹنڈو محمد خان اور بدین سمیت سندھ میں تیل و گیس کے دریافت ہونے والے نئے ذخائر سے ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سال کے د وران ملک میں 5.2 ٹریلین گیس استعمال کی گئی ہے۔ اس عرصہ میں 5.4 ٹریلین مکعب فٹ گیس دریافت ہوئی ہے۔ اس طرح استعمال ہونے والی گیس سے نئی دریافت ہونے والی گیس کی مقدار زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں سندھ میں تیل اور گیس کے 87 اور پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 7، 7 نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ 
 

شیئر: