Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کو 340 رنز سے شکست، سیریز برابر

 
ناٹنگھم: جنوبی افریقہ کے بولرز نے شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں آو¿ٹ کلاس کرتے ہوئے 340 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن انگلینڈ نے 474 رنز کے ریکارڈ ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی تو اسے ابتدا ءسے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جنوبی افریقی بولرز کی نپی تلی اور شاندار بولنگ کا میزبان بلے بازوں کے پاس کوئی جواب نہ تھی اور انگلینڈ کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی مانند گرتی رہیں۔ایلسٹر کک 42، معین علی 27، جونی بیئر اسٹو 16 اور بین اسٹوکس 18 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ7 بلے باز ڈبل فگر میں نہ جا سکے۔ دوسری اننگز میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 133 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 100 اوورز بھی بیٹنگ نہ کر سکی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مین آف دی میچ ورنن فلینڈر نے3، کیشپ مہاراج نے3 جبکہ کرس مورس اور ڈوان الیویئر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔میچ میں 340 رنز سے فتح کی بدولت جنوبی افریقہ نے چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔پہلا ٹیسٹ انگلینڈ نے سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 27 جولائی سے اوول میں کھیلا جائے گا۔
 
 
 
 

شیئر: