Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ نظام بچائے، وزیر اعظم کو نہیں،فاروق ستار

   اسلام آباد...ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ وہ نظام کو بچائے وزیر اعظم کو نہیں۔جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وزیر اعظم کے استعفے پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں۔نواز شریف کومستعفی ہو کر عدالت میں عام آدمی کی حیثیت سے پیش ہونا چاہیئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے استعفے پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتفاق ہے۔ نواز شریف کو عہدے سے مستعفی ہو کر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد نوازشریف اخلاقی جواز کھوچکے ہیں۔ نوازشریف کو عام آدمی کی حیثیت سے عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔ یہ اداروں اور حکومت کی بھی آزمائش ہے۔ مسلم لیگ ن کو چاہیے کہ اس نظام کو بچائے وزیر اعظم کو نہیں۔ ن لیگ اکثریتی جماعت ہے ملک کو بحران کی جانب نہ دھکیلے۔ 

 

شیئر: