Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’نطاقات‘‘کا نیا پروگرام 12ذی الحجہ 1438ھ سے نافذکیا جائے گا

ریاض- - - - - وزارت محنت و سماجی فروغ نے واضح کیا ہے کہ نطاقات کا نیا پروگرام 12ذی الحجہ 1438ھ سے نافذ کر دیا جائے گا۔ نجی اداروں سے مطلوب سعودائزیشن کی شرح نطاقات پروگرام کا حصہ ہو گی۔ وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ نطاقات پروگرام کا بنیادی مقصد سعودی لیبر مارکیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنا، اس کی کارکردگی کو بہتر بنانا، روزگار کے تقاضے پورا کرنا۔ مقامی شہریوں کے لئے ملازمت کے موزوں مواقع مہیا کرنا، ملازمت کے لئے محفوظ اور پرکشش ماحول برپا کرنا اور سطحی قسم کے سعودائزیشن کا خاتمہ ہے۔ اباالخیل نے کہا کہ وزارت محنت نے نجی اداروں کی سرگرمیوں اور ان کے حجم کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودائزیشن کی شرح مقرر کی ہے۔ وزارت نے چھوٹے حجم والے نجی اداروں کو Aاور Bدو زمروں میں تقسیم کیا ہے۔ اباالخیل نے بتایا کہ نطاقات پروگرام کی نئی شرح ویب سائٹ nitaqat.mlsd.gov.saپر جا کر دیکھی جا سکتی ہے۔

شیئر: