Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اور عراق کے درمیان پروازیں کھلنے والی ہیں

ریاض۔۔۔۔سعودی عرب میں متعین عراقی سفیرڈاکٹر رشدی العانی نے بتایا کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران سعودی عرب عراق آنے جانے کیلئے اپنی 2بری سرحدی چوکیں عرعر اور جمیمہ کھول دیگا۔ایک ماہ کے دوران عراق اور مملکت پروازوں کا تجربہ بھی شروع کردینگے۔ اگست1990کے دوران کویت پر لشکرکشی کے بعد سے دونوں ملکوں میں پروازوں کا سلسلہ معطل چل رہا ہے۔ عراقی سفیر نے توجہ دلائی کہ جدہ اور ریاض سے بغداد ، نجف ، بصرہ اور اربیل کیلئے پروازوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔گزشتہ برسوں کے دوران حج و عمرہ کیلئے عرعرچوکی کھلی ہوئی تھی۔

شیئر: