راولپنڈی... کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج نے منگل کو سیز فائر کی پھرخلاف ورزی کی ۔فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ سماہنی اور نکیال سیکٹرمیںبلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔ سماہنی سیکٹر میں ہندوستانی فوج نے عام آبادی کو نشانہ بنایا۔جاں بحق ہونے والوں میں عامر اور یاسرہ بی بی شامل ہیں۔ ان کا تعلق تندار اور گاوں گوڑا سے ہے۔ علاقے میں تعلیمی ادارے بند ہیں۔ وا ضح رہے کہ وادی نیلم میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری تھی۔ 4 فوجی جاں بحق ہو گئے تھے۔