Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راحیل شریف پارلیمنٹ کی پالیسی پر عمل کرینگے،سرتاج عزیز

اسلام آباد... مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف سعودی عرب میں تاحال کسی فوج کی قیادت نہیں کر رہے۔ سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ نے بتایا کہ ٹی او آرز کو حتمی شکل دینے کے لئے رکن ممالک اور وزیردفاع کے درمیان ملاقات ہونی تھی جو تاحال نہیں ہو سکی۔ اسلامی فوجی اتحاد کے ٹی او آرز سے متعلق پارلیمنٹ کو آگاہ کیا جائے گا۔ چیئر مین سینیٹ نے استفسار کیا کہ رضا ربانی نے کہا کہ ٹی او آرز نہیں بنے تو راحیل شریف کو سعودی عرب کیسے بھیج دیا گیا۔ اگر راحیل شریف کسی فوج کو قیادت نہیں کر رہے تو پھر کیا کر رہے ہیں؟ اگر ٹی او آرز پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کے مفاد میں نہ ہوئے تو پھر کیا کریں گے۔سرتاج عزیزنے کہاکہ ہماری اطلاع کے مطابق ابھی تک اسلامی اتحاد کی کوئی فوج ترتیب نہیں دی گئی۔یمن میں جن ممالک نے فوج بھیجی ہے وہ اس اتحاد کے ذریعے نہیں گئی ۔ سابق آرمی چیف اسی پالیسی پر عمل کریں گے جو پاکستانی پارلیمنٹ بنائےگی۔ 

 

شیئر: