دبئی: ہیروئن فروخت کرنے والا ایشیائی گرفتار
دبئی: دبئی پولیس میں محکمہ انسداد منشیات نے ہیروئن فروخت کرنے والے ایک ایشیائی تاجر کو گرفتار کرلیا۔ محکمہ انسداد منشیات نے 21سالہ ایشیائی کے قبضے سے 1200گرام ہیروئن ضبط کرلی۔ الامارات الیوم کی تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کو اطلاع ملی تھی کہ ایک ایشیائی کارکن دبئی کے ایک علاقہ میں منشیات کا کاروبار کرتا ہے۔ اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لئے منصوبہ بنایا گیا۔ گرفتار کرنے کے بعد منشیات فروش کے گھر کی تلاشی لی گئی تو وہاں سے 3.6کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا ہے وہ دبئی میں ہیروئن کا کاروبار کرتا تھا۔