ریاض۔۔۔سعودی عرب کے کسی نامعلوم علاقے میں ایک مکان کی دیوار پر بیٹھے ہوئے چیتے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وڈیومیں دکھایا گیا ہے کہ مکان کے مکین دیوار پر بیٹھے چیتے کی تصویر بنارہے ہیں اور چیتے کے قریب ایک بکری خوف و ہراس کے عالم میں بیٹھی ہوئی ہے۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس وڈیو کی حقیقت معلوم نہیں ہوسکی ۔ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا ؟ یہ سوالات سوشل میڈیا پر اٹھے ہوئے ہیں۔