Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کو فنڈنگ سے روکنے کیلئے عالمی نگرانی

ریاض۔۔۔۔مغربی خصوصاً یورپی ذرائع ابلاغ نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کی مالی اعانت پر بندش کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی سیکیورٹی اور مالیاتی ادارے قطر کی کڑی نگرانی کریں۔یہ طریقہ کار قطری حکام کو دہشتگردوں کی مالی وابلاغی مدد سے روکنے میں موثر ثابت ہوگا۔ سعودی جریدے الاقتصادیہ نے اس حوالے سے بین الاقوامی ماہرین سے گفتگو کرکے رائے عامہ کا جائزہ شائع کیا ہے۔ ماہرین سے دریافت کیا گیا تھا کہ کیا بین الاقوامی نگرانی کا فارمولاقابل عمل ہے۔ اس سلسلے میں کس قسم کے چیلنج اور رکاوٹیں پیش آسکتی ہیں ۔آیااس کا کوئی نظام الاوقات متعین کرنا ممکن ہوگا؟۔

شیئر: