Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا

  روالپنڈی ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا ۔ انہیںدفاعی پیداوار اور جاری و مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے دفاعی پیداوار کے معیار کو سراہا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ دفاعی صلاحیت میں بہتری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔دفاعی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف نے دفاعی مصنوعات کا معائنہ کیا اورمنصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا نے ملک کی دفاعی اہلیت کی بہتری میں نمایا ں کردار ادا کیا ہے۔

شیئر: