Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر فائرنگ،مزید2شہری جاں بحق

راولپنڈی ...کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فائرنگ سے مزید 2شہری اور ایک پاکستانی فوجی جاں بحق 2 زخمی ہوگئے ۔ نیزہ پیر، نکیال اور سبز کوٹ سیکٹر میں ہندوستانی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی سے5ہندوستانی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ترجمان نے کہا کہ پاک فوج ہندوستانی اشتعال انگیزی کا بھر پور اور موثر جواب دے گی۔

 

شیئر: