Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ومبلڈن میں جیت سے فیڈرر کی اے ٹی پی فائنلز میں جگہ پکی

 
لندن: عالمی نمبر3اور سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے ومبلڈن کے فائنل میں فتح کے ذریعے سال کے آخر میں ہو نے سب سے اہم ٹورنامنٹ اے ٹی پی فائنلز میں بھی جگہ پکی کرلی۔ یہ ٹورنامنٹ سال بھر کے دوران ٹینس مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مرد وخواتین کھلاڑیوں کے درمیان ہوتا ہے۔ فیڈرر نے اس ٹونامنٹ میں 2002تا2015 مسلسل 14مرتبہ شرکت کی تھی تاہم 2015ءمیں زخمی ہونے کی وجہ سے اس مقابلے میں حصہ نہیں لے سکے ۔ 15ویں مرتبہ یہ ٹورنامنٹ کھیل کر راجر فیڈرر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائیں ۔ سوئس اسٹا ر اے ٹی پی فائنلز کا ٹائٹل 6بار جیت چکے ہیں۔ فرنچ اوپن چیمپیئن رافیل نڈال ٹینس سیزن کا اختتام تصور کئے جانے والے ان مقابلوں میں جگہ بنا چکے ہیں۔

شیئر: