Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپریشن ردالفساد، 11سہولت کار گرفتار

راولپنڈی ... سیکیورٹی فورسز نے راولپنڈی ‘ ڈی جی خان اور لاہورمیں کارروائی کرکے کالعدم تنظیموں کے 11 سہولت کاروں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے راولپنڈی‘ لاہور اور ڈی جی خان کے اطراف میں آپریشن کرکے پنجاب مین دہشت گردی کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے 11 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ۔ ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا جو پنجاب میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہونا تھا۔ 

 

شیئر: