Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ضمنی انتخاب،ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کے کامران ٹیسوری کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبیونل سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کردی۔پیپلزپارٹی کے امید وار سینیٹر سعید غنی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے لئے جاری حکم امتناع بھی ختم ہوگیا۔ الیکشن کمیشن نے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے ۔فیصلے پر دکھ اور افسوس ہے۔ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔ سینیٹرسعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کی موجودگی میں ھاندلی کیسے ہو سکتی ہے۔
 

 

شیئر: