نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستان نے چینی ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کی تردید کی ہے کہ چین نے لداخ سے اروناچل پردیش تک کی سرحد پر اپنی فوجوں کی نقل و حرکت کی ہے۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی نے تبت میں بھی حال ہی میں کوئی فوجی مشق نہیں کی اور ابتک ہندوستانی سیکیورٹی چوکیوں پر کوئی’’ لال جھنڈا‘‘نہیں لہرایا۔یہ اطلاع ایسے وقت سامنے آئی ہے جب چینی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ چینی فوج جنگ کی تیاری کررہی ہے اور اس نے فوجی ساز و سامان اور گاڑیاں سکم کی سرحد پر پہنچا دی ہیں۔