اسلام آباد...پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا ہے۔ جمعرات کو ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو پھردفتر خارجہ طلب کیا۔ لائن آف کنٹرول پر گزشتہ روزنیزہ پیر، سبزکوٹ اور کیانی سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے جوان اور 3 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔احتجاجی مراسلہ بھی حوالے کیاگیا۔ جس میں کہا گیا کہ ہندمسلسل ایل او سی پر فائرنگ کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے۔واضح رہے کہ کنٹرو ل لائن پر ہند کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں بڑھ گئی ہیں۔