ریاض۔۔۔۔100سالہ سعودی شہری یحییٰ بن فایع الریثی نے موسم گرما کے انسداد ناخواندگی اسکول میں داخلہ لے لیا۔ یہ ان900مردو خواتین میں سے ایک ہے جو انسداد ناخواندگی کے 60روزہ کورس سے استفادہ کررہے ہیں۔ 30سے زیادہ اساتذہ انہیں تعلیم دے رہے ہیں۔یحییٰ صحت کی خرابی کے باوجود جوش و خروش کے ساتھ انسداد ناخواندگی کورس میں حصہ لے رہا ہے۔