ریاض۔۔۔۔سعودی شہریوں نے 21شاہی فرامین جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کو کھری کھری سنا دیں۔سعودی شہریوں نے واضح کیا کہ مملکت کے اندرونی حالات کی بابت نیویارک کی ٹائمز کی من گھڑت خبروں کی قلعی کھل گئی۔ انہوں نے اخبار مذکور سے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں مملکت کی بابت ڈرائنگ روم کی گڑھی ہوئی خبریں دینے سے پرہیز کرے۔سعودی صحافی خالد المطرفی نے ٹویٹر کے اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ امریکی جریدے کا محنتی رپورٹر بیوقوف اور خالی الذہن نکلا، فکری دیوالیہ پن کا شکار ہے۔ غانم الردادی نے کہا کہ رپورٹ میں جو کچھ تحریر کیا گیا وہ تھکے ہوئے ذرائع کی بنیاد پر تھا۔ریت کے گھروندے کا انجام یہی ہوتا ہے۔ عبدالرحمن الدویس نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ امریکی جریدہ بھی وظیفہ خواروں کے گروپ میں شامل ہوگیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ الھویرینی کو برطرف کردیا گیا ہے۔شاہ سلمان نے انہیں وزیر اور سیکیورٹی کے دواہم اداروں کا ذمہ دار بنا دیا۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ الھویرینی نظر بند ہیں ، کیا اعلیٰ عہدوں پر ترقی نظر بندی کہلاتی ہے۔