ریاض۔۔۔۔ریاستی سلامتی کے نئے اعلیٰ ادارے کے سربراہ جنرل عبدالعزیز الہویرینی سیکیورٹی کے شعبے میں منفرد صلاحت و لیاقت کے مالک مانے جاتے ہیں ۔ وہ محکمہ خفیہ کے سربراہ اعلیٰ کے منصب پر سرفراز تھے۔ یہ محکمہ ریاست کے تمام شعبوں کے ساتھ ربط و ضبط پیدا کرکے ملک بھر میں قومی سلامتی کی جڑیں راسخ کرنے پر مامور ہے۔ الھویرینی اس کے قائد اعلیٰ ہیں۔ شاہ سلمان نے انہیں ریاستی سلامتی کے اعلیٰ ادارے کا بھی سربراہ بنا دیا ہے۔اس کے تحت سعودی عرب میں امن و سلامتی کیلئے کام کرنے والے تمام ادارے ہونگے۔یہ ادارہ وزارت داخلہ کے ماتحت سیکیورٹی امور کے تمام فرائض انجام دیگا۔