لندن۔۔۔۔لگژری کاریں سستی چھوٹی کاروں کی نسبت انسان کیلئے زیادہ مسئلہ بن رہی ہیں۔ ریسرچ رپورٹ کے مطابق اگر آپ ایک نئی شاندار کار خریدتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ اس کے معیارکے مطابق پیسے دے رہے ہیں لیکن اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ یہ کاریں قابل اعتبار ہیں یا نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کاروں میں کوئی نہ کوئی خرابی پیدا ہوجاتی ہے۔ اس کا الیکٹرانک نظام ا نتہائی پیچیدہ ہے جو جلد ہی ناکارہ ہوجاتا ہے ۔ریسرچ کے مطابق پچھلے سال اس قسم کی 36فیصد لگژری کاروں میں کوئی نہ کوئی خرابی پیدا ہوئی۔ اس کے مقابلے میں 10ہزار پونڈ کی قیمت والی کاریں زیادہ قابل اعتبار تھیں۔ان میں سے صرف 25فیصد کاروں میں خرابی ہوئی۔