Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ:ریان ہاکی کلب اور ا لخفجی ڈولفنز ہاکی کلب کا دوستانہ میچ

جدہ (ندیم آغا)یہاں ریان ہاکی کلب اور ا لخفجی ڈولفنز ہاکی کلب کے درمیان ایک دوستانہ میچ کھیل کر اولمپک ڈے منایا گیا۔دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور خوبصورت موو بناتے ہوئے مخالف ٹیموں کے گول پوسٹ پرحملے کئے۔یہ میچ میزبان ٹیم ریان ہاکی کلب جدہ نے 3کے مقابلے میں 4گول سے جیت لیا۔ریان ہاکی کلب کی جانب سے توحید، نوید، ریحان اور آفتاب نے گول کئے جبکہ مہمان ٹیم الخفجی ڈولفنز کی جانب سے عامر ، آصف انصاری اور محسن نے گول اسکور کئے۔ 

شیئر: