Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سیاحت کی نئی سہولتیں

ریاض۔۔۔۔سعودی محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے ’’سعودی عرب مسلمانوں کی منزل‘‘کے عنوان سے قومی تبدیلی پروگرام 2020کے تحت نیا سیاحتی سلسلہ متعارف کرایا ہے یہ 23سیاحتی اسکیموں پر مشتمل ہے، ان میں سے13کا تعلق خود محکمہ سیاحت سے ہے جن پر 10ارب ریال لاگت آئے گی۔ اس پروگرام کے انچارج ڈاکٹر خالد طاہر نے بتایا کہ 2030تک معتمرین اور حجاج کی تعداد دگنی ہوجائیگی۔نئے پروگرام کے ذریعے عمرہ ، زیارت، ٹرانزٹ مسافروں ، ریاست کے مسلم مہمانوں اور مسلم تاجروں کو اندرون مملکت سیروسیاحت کی سہولتیں فراہم ہونگی ۔ جو لوگ عمرے کے بعد سیروسیاحت میں دلچسپی رکھتے ہونگے انہیں سیاحتی پیکیج دیئے جائیں گے اس کے تحت عکاظ میلے کو بھی جدید تر بنایا جائیگا۔ باہر سے آنیوالوں کو نمائشوں ، کانفرنسوں، سعودی اسپتالوں سے علاج اور بازاروں سے شاپنگ کے مواقع مہیا ہونگے۔ مقدس شہروں میں عجائب گھر جدید خطوط پر استوار ہونگے۔سیاحتی کمپنیوں کی مدد سے عمرہ ، زیارت اور حج پر آنیوالوں کو مقررہ اوقات کیلئے مخصوص مقامات پر آنے جانے کے اجازت نامے جاری ہونگے۔

شیئر: