اسلام آباد ...وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ آزمائش اور مشکل میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ن لیگ میں ایشوز پر اختلاف رائے کا حق اختلاف کرنے اور اختلافات برداشت کرنے والے دونوں کا کریڈٹ ہے ۔یہی جمہوریت کی شان ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں سعد رفیق نے پانا مہ لیکس کے حوالے سے وزیراعظم اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین کی ناپاک خواہشات دھری رہ جائیں گی۔ چوہدری نثار وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے۔ سعد رفیق نے کہاکہ جھوٹے الزامات، انتظامی مقدمات اور سازشیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔چوہدری نثار کی ن لیگ اور نوازشریف کے ساتھ 32سال کی رفاقت ہے۔وہ آزمائش اور مشکل میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ فرنٹ لائن پر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ہمت ہے تو عوامی خدمت اور کارکردگی کا مقابلہ کرو۔