واشنگٹن۔۔۔۔آپ کا اسمارٹ فون اگر پانی میں گرجائے تو پریشان مت ہوں بلکہ مندرجہ ذیل 6کام کریں۔اسے پانی سے فوری نکالئے ،جہاں تک ہوسکے اسے پونچھیں ،اگر ابتک چل رہا ہے تو فون بند کردیں۔اسے باکس میں بند کریں اور باکس میں رطوبت جذب کرنے والے شاشے ڈال دیں۔ ہیئر ڈرائر سے سکھانے کی کوشش بالکل نہ کریں کیونکہ اس سے فون کے نازک الیکٹرانک پرزوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔اگر آپ کا فون عام پانی میںگرا ہوتو پھر اسے نمکین پانی میں ڈبونے سے معمولی سا فائدہ ہوتا ہے۔جیسے ہی فون کام کرنا شروع کردے آپ سب سے پہلے سارا ڈیٹا یو ایس بی میں لوڈ کرلیں۔