Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولیشن سپورٹ فنڈ امداد نہیں،اعزاز چوہدری

اسلام آباد ... امر یکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ا یک بیان میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ گذشتہ ایک دہائی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔یہ حقیقت ہے کہ دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کے باعث دہشت گرد حملوںمیں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میںصف اول کے ممالک میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی آپریشن ردالفساد اور آپریشن خیبرفور جاری ہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے اقدامات واضح ہیں۔ انہوں نے امریکی امداد روکے جانے کے حوالے سے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ وہ اخراجات ہیں جو پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برداشت کئے ہیں۔ یہ رقم اخراجات کی مد میں دی جاتی ہے، یہ معاونت نہیں ہے۔

 

شیئر: