اجزاء
----------
دودھ- چار کپ چینی۔ ایک کپ الائچی(پسی ھوئی)۔ چار خشک دودھ ۔ ایک کپ میدہ ۔ ڈیڑھ چائے کا چمچ بیکنگ پاوڈر۔ ایک چائے کا چمچ انڈہ۔ ایک عدد پستہ(کٹا ھوا)۔ تھوڑا سا
------------------
رس ملائی بنانے کی ترکیب
-------------------
سب سے پہلے 4 کپ دودھ میں 1کپ چینی اور 4پسی الائچی ڈال کر پکنے دیں۔ ایک کپ خشک دودھ کو چھان لیں اور اس میں میدہ اور بیکنگ پاوڈر ملائیں۔ ان سب کو مکس کر کے ان میں ایک چمچ گھی ڈالیں اور ہاتھوں سے اچھی طرح ملیں۔ پھر ان میں انڈہ شامل کریں اور اسے دوبارہ اچھی طرح مکس کر لیں۔ پھر اس کی چھوٹی چھوٹی رس ملائیاں بنائیے۔ اب انھیں پکتےہوئے دودھ میں ڈال دیں اور 3 سے 4منٹ تک پکائیں۔ جب دودھ ابلنے لگے تو ایک مرتبہ ہلادیں دیں۔ہلکی آنچ پر پکائیں اور تیارہونے پر اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر پستہ چھڑک کر پیش کریں۔