آکسفورڈ یونیورسٹی میں ذہین سعودی طالبہ کو اسکالرشپ
رہوڈز ٹرسٹ اسکالرشپ میں سعودی طلبہ کے لیے 2 نشستیں ہیں۔ (فوٹو سبق)
کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کے کالج آف سائنس کی طالبہ لانا العباسی کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں ’رہوڈز ٹرسٹ‘ کی جانب سے مملکت کے پہلے خلائی توسیعی تحقیقی پروگرام کے لیے سکالر شپ دی گئی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق العباسی نے کہا کہ سکالر شپ میں شامل ہونے کا خیال 5 سائنسی تحقیق تک پہنچنے کے بعد ہوا۔ اس میں ’فلک‘ تحقیقی پروگرام کا قیام اور انتظام شامل ہے جو مملکت میں اس شعبے میں پہلا توسیعی تحقیقی پروگرام ہے۔
جس کا مقصد طلباء کو خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں نمایاں تحقیق کرنے کے لئے مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ جوڑنا ہے اور پھر گرانٹ حاصل کرنے کے لئے ممتاز ماہرین کی ایک بین الاقوامی کمیٹی کے ذریعہ باقی حتمی امیدواروں کے ساتھ تشخیص اور حتمی انٹرویو پاس کرنا ہے۔
العباسی نے خلا کے شعبے میں سائنسی تحقیق کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ فلکی طبیعیات کے شعبے میں اپنی ڈاکٹریٹ کی تعلیم مکمل کرنے کی خواہش مند ہیں۔
العباسی نے یونیورسٹی میں پندرہویں سائنسی فورم میں بیچلر ڈگری کے لئے سائنس میں شائع ہونے والے بہترین سائنسی مقالے کا ایوارڈ جیتا اور فزکس کے شعبے میں دو سائنسی تحقیق پر کام کیا۔ جس نے انہیں 2020 اور 2021 کے لئے آئی ایس ای ایف بین الاقوامی نمائش میں حصہ لینے کے قابل بنایا۔
واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے رہوڈز ٹرسٹ اسکالرشپ جس میں دنیا بھر کے طلباء کے لیے 100 سے زائد نشستوں میں سے 2 سعودی طلبہ کے لیے مختص ہیں۔ سعودی طلباء کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مختلف شعبوں میں اپنے علم کو بڑھانے کے قابل بناتی ہے۔ جو سعودی عرب کے ویژن 2030 کے فریم ورک کے اندر بہت سے اہداف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں