Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جو بائیڈن اور کملا ہیرس کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون، صدارتی الیکشن جیتنے پر مبارک باد

جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’مستقبل قریب‘ میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی (فائل فوٹو: اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے ’مستقبل قریب‘ میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے ترجمان وائٹ ہاؤس کے حوالے سے بتایا کہ صدر جو بائیڈن نے اقتدار کی پرامن انداز میں منتقلی کے عزم کا اظہار کیا اور ملک کو اکٹھا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
جو بائیڈن نے نائب صدر کملا ہیرس سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں صدارتی انتخاب کے لیے تاریخی مہم چلانے پر مبارک باد دی۔
امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے بھی ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کر کے صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق نائب صدر کے ایک معتمد نے بتایا کہ ڈیموکریٹ امیدوار نے ڈونلڈ ٹرمپ سے پرامن اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے انچارج سٹیون چیونگ کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے الیکشن مہم ختم ہونے کے بعد قوم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔
بیان کے مطابق نومنتخب امریکی صدر نے صدارتی مہم کے دوران کملا ہیرس کی استقامت اور پروفیشنلزم کو سراہا۔
سٹیون چیونگ کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس نے ملک کو متحد کرنے کی اہمیت سے اتفاق کیا۔

شیئر: