Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار بیٹریوں کی تیاری کیلئے چینی کمپنی اور ایپل میں شراکت

واشنگٹن۔۔۔۔ایپل چین کی کمپنی کے ساتھ مل کر بجلی سے چلنے والی کاروں کی بیٹری کیلئے ریسرچ کررہا ہے۔اگرچہ اس کا دعویٰ ہے کہ وہ گاڑیوں کیلئے سافٹ ویئر چین کے ساتھ مل کر تیار کریگا۔ چینی کمپنی نے دعویٰ کیا کہ وہ اور ایپل کار بیٹریاں بنانے پر کام کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایپل نے کیلیفورنیا میں خودکار گاڑیوں کے تجربات کیلئے اپریل میں پرمٹ حاصل کیا تھا۔پچھلے سال ہی سے سوشل میڈیا پر خبریں آگئی تھیں کہ ایپل بجلی سے چلنے والی اپنی کاریںتیارکرنا چاہتا ہے۔چینی کمپنی اس وقت بجلی سے چلنے والی بسوں ، ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کیلئے بیٹریاں تیار کرتی ہیں۔یہ پچھلے 2برسوں میں بیٹریاں تیار کرنے والی دنیا کی تیسری بڑی کمپنی ہیں۔

شیئر: