ترکی صدر رجب طیب اردگان کویت روانہ ہوگئے
اتوار 23 جولائی 2017 3:00
جدہ: ترکی صدر رجب طیب اردگان سعودی عرب کا مختصر دورہ مکمل کرکے کویت روانہ ہوگئے۔ ترکی صدر نے جدہ میں پہلے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی ۔ بعد ازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملے۔ وہ خلیجی بحران کے حل کے لئے خلیجی ممالک کے دو روزہ دورے پر ہیں۔