Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان نے مفلوج بلی پر کتنا بڑا احسان کردیا

پچھلے دونوں پیروں سے محرومی پر بلی کو وہیل چیئرسے آراستہ کر دیا
 
ریاض: ایک سعودی شہری سلمان المشاری نے مفلوج بلی کی مدد کےلئے وہیل چیئر تیار کر کے سوشل میڈیا پر غیر معمولی پذیرائی حاصل کرلی ۔ وہیل چیئر کے ساتھ بلی کی تصویر دیکھنے والوں نے المشاری کو سلام تعظیم پیش کیا ۔وہیل چیئر سے قبل بلی مفلوج حالت میں ایک طرف پڑی رہتی تھی ۔ اس کے پچھلے دونوں پیر مفلوج ہو گئے تھے ۔ المشاری یہ منظر ديکھ کر غمزدہ ہو جاتا تھا۔اس نے بلی کے علاج کی کوشش کی کامیابی نہیں ملی آخر میں اس نے بلی کو چلنے پھرنے کی سہولت فراہم کرنے کےلئے وہیل چیئر تیار کر کے اس کے پچھلے پیروں کا متبادل فراہم کر دیا ۔ 
 

شیئر: