Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹانے کی کوشش ؟

فیصل آباد... صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے الزام لگایا ہے کہ سازشی عناصر نواز شریف کو غیر عوامی اور غیر جمہوری طریقے سے ہٹانے کی منصوبہ بندی کرر ہے ہیں۔ منتخب وزیر اعظم کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹائے جانے کا نتیجہ بھیانک ہوگا ۔ ملک عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے۔ نواز شریف کیخلاف کسی منصوبے میں ایک روپے کرپشن کا الزام نہیں۔ عمران خان کی باری آئی تو کہتے ہیں کہ حساب نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخالفین کو معلوم ہو گیا کہ نواز شریف کو آئندہ الیکشن میں شکست دینا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے آمر 58 ٹو بی کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرتے تھے۔اب سپریم کورٹ کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کریں گے لیکن اگر 62، 63 کو 58 ٹو بی کے طور پر استعمال کیا گیا تو عوام کو قابل قبول نہیں ہوگا ۔

 

شیئر: