Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان سینٹر کی طرف سے سوڈان اور لبنان میں امداد تقسیم

’سوڈان کے پورٹ سوڈان شہر  میں 724 غذائی پیکیٹ تقسیم کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر نے گزشتہ روز سوڈان اور لبنان میں غذائی مواد کی تقسیم کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’غذائی سامان کی تقسیم برادر ملکوں میں ضرورت مندوں کی مدد کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کا حصہ ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سوڈان کے پورٹ سوڈان شہر  میں 724 غذائی پیکیٹ تقسیم کئے گئے ہیں‘۔
’تقسیم کئے جانے والا سامان 3760 افراد کے لیے کافی ہے جس میں خشک راشن سمیت دودھ کے ڈبے بھی ہیں‘۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’دوسری طرف لبنان کی عکار کمشنری میں شامی اور فلسطینی خاندانوں میں روٹی کی ایک لاکھ 50 ہزار تھیلیاں تقسیم کی گئیں‘۔
’سینٹر کی طرف سے تقسیم کی جانے والی روٹیاں 62500 افراد کے لیے کافی ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی طرف سے برادر ملکوں میں ضرورت مندوں کی امداد کا عمل جاری رہے گا‘۔

شیئر: