Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں 255 کلو قات سمگلنگ کی کوشش ناکام

’کارروائی یمن کی سرحد کے قریب الدائر کمشنری میں ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سرحدی سیکیورٹی فورس نے جازان میں 255 کلو نشہ آور پودہ قات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’کارروائی یمن کی سرحد کے قریب الدائر کمشنری میں ہوئی ہے‘۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’منشیات ضبط کرنے کے بعد ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کردی گئی ہے‘۔
سیکیورٹی فورس نے سرحدی علاقوں کے رہائشیوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مشکوک سرگرمیاں یا افراد نظر آنے پر فوری طور پر مطلع کردیں‘۔
 

شیئر: