Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 صومالیہ، یمن اور شام میں فطرانے کے چاول تقسیم

’شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی طرف سے جمع کیا گیا فطرانہ مستحقین تک پہنچا دیا گیا‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر نے صومالیہ، یمن اور شام میں فطرانے کے چاول تقسیم کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی طرف سے جمع کیا گیا فطرانہ مستحقین تک پہنچایا گیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’صومالیہ میں چاولوں کی 40 ہزار 920 بوریاں تقسیم ہوئی ہیں‘۔
’ہر بوری کا وزن 20 کلو ہے، تقسیم کئے گئے چاول دو لاکھ 45 ہزار افراد کے لیے کافی ہے‘۔
’اسی طرح یمن  کے متعدد علاقوں میں چاولوں کی 31 ہزار 333 بوریاں تقسیم ہوئی ہیں‘۔
’یہ دو لاکھ 19 ہزار سے زیادہ افراد کے لیے کافی ہے جبکہ شام میں بھی 62 ہزار 250 بوریاں تقسیم کی گئی ہیں جو تین لاکھ 73 ہزار افراد کے لیے کافی ہوگی‘۔
واضح رہے کہ کنگ سلمان سینٹر کے قیام سے اب تک 98 ممالک میں امدادی سامان تقسیم کیا جاچکا ہے۔
سینٹر نے 2829 انسانی خدمات پر مشتمل منصوبوں پر کام کیا ہے جس کی مجموعی مالیت 6 بلین ڈالر سے تجاوز ہوچکی ہے۔

شیئر: