Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور عراقی وزیر اعظم کا خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

خطے کو کشیدگی کے خطرات سے بچانے کے طریقوں پر زور دیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور عراقی وزیراعظم محمد السوڈانی کے درمیان اتوار کو ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی ولی عہد اور عراقی وزیراعظم نے خطے میں ہونے والی پیش رفت، غزہ بحران اور اس کے اثرات کے پس منظر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے ضروری کوششیں کرنے کی اہمیت اور خطے کو کشیدگی  کے خطرات سے بچانے کے طریقوں پر بھی زور دیا۔

شیئر: