Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک اور دو حروف پر مشتمل نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی

’ایک اور دو حروف اور ایک اور دو نمبروں کی انتہائی منفرد پلیٹش پر نیلامی ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آج اتوار کو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’نیلامی میں ایک اور دو حروف اور ایک اور دو نمبروں پر مشتمل انتہائی منفرد پلیٹس پیش کی جائیں گی‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی ابشر پورٹل پر کل پیر تک جاری رہے گی‘۔
’نیلامی میں سعودی شہریوں سمیت مقیم غیرملکی بھی حصہ لے سکتے ہیں اور اپنی پسند کی نمبر پلیٹ خرید سکتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی میں شرکت کرنے کے لیے ابشر اکاؤنٹ کا ہونا ضروری ہے‘۔
 

شیئر: