Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عادل الجبیر سے ریاض میں امریکی وفد کی ملاقات

علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے بدھ کو ریاض مییں امریکی ارکان کانگریس کے سینیئر مشیروں اور معاونین کے ایک وفد نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پر اے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں عادل الجبیر سے ریاض میں بو سنیا ہرزیگوینا کے سفیر نے ملاقات کی۔ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مملکت میں قازقستنان کے سفیر نے عادل الجبیر سے الوداعی ملاقات کی۔ 
سعودی وزیر مملکت نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے کوششوں کو سراہا اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شیئر: