Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو یونیورسٹی کےطلبہ کو جدید تربیت دی جائے

کراچی(آن لائن)وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ دیگر اداروں کے تعاون سے جامعہ ار دو کے غیر تدریسی عمال ، اساتذہ اور طلبا کو مختلف شعبوں میں جدید تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ دنیا بھر کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ اردو اور ایمپلائر فریڈم آف پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کے دوران باہمی یادداشت کی دستاویزات پر دستخط ہونے کی تقریب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے ۔ اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہورہی ہے اور مسابقت کی فضا میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ملازمین اور طلبا دونوں کو جدید خطوط پر تربیت کی ضرورت ہے۔رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم اور کمپنی کے ڈائریکٹر احسان اللہ خان نے باہمی یادداشت کی دستاویزات پر دستخط کئے اس موقع پر کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران احسن، ڈپٹی ڈائریکٹرام کلثوم رضوی، شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین محمد صدیق، کمپنی کے سیکریٹری جنرل فصیح الکریم صدیقی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد سلیمان ڈی محمد نے اس موقع پرکہا کہ اس معاہدے کے تحت جامعہ اردو کے تدریسی و غیر تدریسی ملازمین اور طلبا کو ایڈمنسٹریشن کی تربیت فراہم کی جائے گی جس سے انہیں آفس کے کاموں میں مہارت حاصل ہوگی کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی ڈپٹی ڈائریکٹر ام کلثوم رضوی نے اس موقع پر کہا کہ اس تربیت سے ملازمین کو ترقی اور طلبا کو ملازمتوں کے مواقع باآسانی دستیاب ہوں گے۔تربیت کے اختتام پر کامیاب امیدواروں کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

شیئر: